نئی دہلی،24/اکتوبر(ایس او نیوز/ آئی این ایس انڈیا) دہلی ہائی کورٹ نے آئی این ایکس میڈیا منی لانڈرنگ معاملے میں کانگریس لیڈر پی چدمبرم کی ضمانت کی درخواست پر ای ڈی سے جمعرات کو جواب مانگا۔جسٹس سریش کیت نے چدمبرم کی ضمانت کی درخواست پر ای ڈی کو نوٹس جاری کیا اور اسے ایک ہفتے کے اندر جواب دینے کو کہا ہے۔معاملے کی اگلی سماعت چار نومبر کو ہوگی۔ غور طلب ہے کہ سپریم کورٹ نے سی بی آئی کی طرف سے ریکارڈ آئی این ایکس میڈیا منی لانڈرنگ معاملے میں منگل کو چدمبرم کی ضمانت منظور کر لی تھی۔وہ فی الحال ای ڈی کی حراست میں ہیں جس کی مدت آج یعنی جمعرات کو ختم ہو رہی ہے۔